NIGERIA

وفاقی جمہوریہ نائیجیریا افریقہ کا اسلامی ملک ہے  جو رقبے کے لحاظ سے  مغربی افریقہ میں سب  سے بڑا  ملک ہے۔ یہ 2015 ء سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور اس کی جی ڈی پی کا حجم مصر اور  جنوبی افریقہ سے بڑا ہے ۔اس وقت ترقی یافتہ اقوام کی صف میں اس کا نمبر 27واں ہے۔  یہ ایک وفاقی جمہوریہ ہے جو 36  ریاستوں (صوبوں) کےوفاق سے  معرض وجود میں آیا ہے۔  نائیجیریاجنگ عظیم اول سے پہلے انگریزوں کی سیادت میں چلا گیا  ۔1914 ءمیں لارڈ  لُگرڈ نے شمالی اور جنوبی نائیجیریا کا الحاق کر کے اس کو  موجودہ ریاست کی شکل دی جو بعد میں  رفتہ رفتہ  ایک بڑی ریاست بن کر ابھرا لیکن یہاں کی محب الوطن عوام انگریزوں کے خلاف ہوگئی جس کی وجہ سے نائیجیریا میں آزادی کی قومی تحریک چل پڑی  ۔اس میں کئی لوگوں نے اپنے جان و مال کی قربانیاں دیں اور انگریزوں کو ملک چھوڑنے پرمجبور کر دیا۔

                                                              نائیجیریا  یکم اکتوبر 1960 کو انگریزوں کے تسلط سے آزاد ہو ا  اور 1967 سے لے کر 1970 تک یہاں تین سال تک مسلسل خانہ جنگی رہی  جس کی وجہ سے  دہشت گردی، شدت پسندی اور نفاق  نائیجرین معاشرے  کے پہچان بن کر رہ گئے۔   کمزور سیاسی ڈھانچے   اور جمہوری  روایات  نہ ہونے کی  وجہ سے فوجی آمریت اور جمہوری حکومتیں ایک دوسرے کو تسلسل سے تبدیل کرتی رہیں اور کوئی بھی  سیاسی نظام  یہاں قدم نہ جما سکا۔ مارشل لاء نے ملک میں سیاسی کلچر کو پھلنے پھولنے نہ دیا ۔جب کہ یہاں سیاست دان کرپشن اور اقرابا پروری کی وجہ سے  ملک کو ترقی کی راہ پر نہ ڈال سکے۔جمہوریت کے طویل مگر ناکام سفر کے بعد باالآخر  2015 ء میں یہاں آزادانہ انتخابات ہوئے اور ملک کی تاریخ میں پہلی بار بر سر اقتدار صدر عام انتخابات میں شکست کھا کر اقتدار سے الگ ہو گئے۔

You might be interested