Nelson Mandela

دنیا میں ہر دور میں ظلم و استبداد کے خلاف جہاد کرنے کے لئے باہمت لوگ میدان میں کودے اور انہوں نے بھاری قیمت چکا کر ظالم کا سر جھکا دیا۔ کچھ ایسے ہی لوگوں میں ایک نام نیلسن منڈیلا کا بھی ہے جو 27سال تک قید بامشقت کاٹنے کے بعد جب رہا ہوئےتو اس کے استقبال کے لئے لاکھوں انسانوں کا ہجوم تیار کھڑا تھا۔
نسلی امتیاز کے خلاف تحریک کے علمبر دار اور جنو بی افریقہ کے پہلے سیا ہ فا م صدر نیلسن منڈیلا18جو لا ئی 1918 کو جنو بی افر یقہ کے علا قے ٹرا نسکئی میں پیدا ہو ئے ۔ وا لدین نے اُن کا نام رو لا لہ رکھا جس کا مطلب مصیبت کو للکار نے والا ہے ۔اگر چہ نیلسن منڈیلا کے وا لدین تعلیم یا فتہ نہیں تھے مگر ان کی و الدہ نے سات سا ل کی عمر میں انہیں سکول بھیجا ۔ نیلسن منڈیلا اپنے قبیلے کا پہلا فرد تھاجس نے سکول میں دا خلہ لیا۔ نیلسن منڈ یلا خود کہتے تھے کہ

 ’’ سکول میں پہلے روز ہماری استانی نے تما م طلبہ کو انگریزی نا م دئیے یہ اُن دنوں جنوبی افر یقہ میں روا ج تھا اور اس میں کو ئی شک نہیں کہ سفید فام استانی کو ہمارے نام مشکل ہونے پر اعتراض تھا ۔ مجھے نیلسن کا نا م دیا گیا اور مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے میرے لئے اس نا م کا انتخا ب کیوں کیا ‘‘

You might be interested