عظیم فرانسیسی جنرل ،سپہ سالار ااعظم اور شہنشاہ نپولین بونا پارٹ کا تعلق اطالوی خاندان سے تھا لیکن اس نے جرات اور بہادری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے نہ صرف فرانسیسی قوم کو منظم کیا بلکہ بہترین حکمت عملی سے یورپ پر بھی قابض ہو گیا۔ اس نے انقلاب فرانس کے حقیقی اثر کو ختم کرتے ہوئے آمریت قائم کی اور 1803سے لیکر 1815تک وہ اور اس کاخاندان پورے یورپ پر قابض ہو گیا۔
یورپ کے اتحادی ممالک اور روس نے اس کے خلاف اتحاد قائم کیا جو آگے چل کر اس کی تباہی کا باعث بنا۔ وہ دنیا کے تمام وقتوں کے دس بہترین سپہ ساروں میں شمار ہوتا ہے اگرچہ اس نے حکمت عملی کے لحاظ سے بے شمار غلطیاں کر کے شدید نقصان اٹھایا۔