MUSLIMS CONQUEST OF EGYPT

سیدنا حضرت ابوبکر صدیقؓ کے وصال تک مسلمان اپنے اندرونی مسائل پر قابو پا چکے تھے۔ چنانچہ انہوں نے ارگرد کے علاقے فتح کر نے کے بعد اپنی توجہ بیرونی فتوحات پر مبذول کردی۔ مسلمانوں نے اپنا رخ ایران، مصر اور افریقہ کی جانب کر لیا۔ مصر اس وقت سلطنت روما کا حصہ تھا اور خطے میں میدانی علاقوں اور دریائے نیل کی وجہ سے سرسبزو شاداب تھا۔ مصر کی فتح سے نہ صرف اسلام افریقائی ممالک تک پھیل جاتا بلکہ مسلمانوں کی فوجی اور معاشی طاقت میں بھی بے پناہ اضافہ ہو جاتا۔ 

اس سے پہلے کہ مصر کی فتح کے بارے میں لکھا جائے، ضروری معلوم ہوتا ہے کہ اس جلیل القدر ہستی کامیں مختصر تعارف پیش کیا جائے جنہوں نے مصر کو فتح کیا۔ فاتح مصر و فلسطین حضرت عمر بن العاص رضی اللہ تعالی عنہ قریش کے ایک مشہور و معروف سردار العاص بن وائل کے فرزندتھے۔ آپؓ کی صلاحیتوں اور کوششوں کی وجہ سے اسلام کو بہت تقویت پہنچی ۔ آپؓ فہم وفراست، علم و ادب ، جنگی تجربے، بہادری اور عزمِ مصمم کی بدولت اسلام کے نامی گرامی سپہ سالاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

You might be interested