Mumtaz Mahal

ارجمند بانو بیگم لقب بہ ممتاز محل مرزا غیاث بیگ طہر انی وزیر اعظم جہانگیر کے پوتے یمین الدولہ آصف خان کی بیٹی اور نورجہاں بیگم کی بھتیجی تھی۔وہ 1594 ء میں پیدا ہوئی۔وہ نہایت حسین و صاحبِ جمال تھی۔ فہم و فراست میں بھی نور جہاں سے کسی طرح کم نہ تھی۔ تعلیم بھی اعلیٰ درجہ کی پائی تھی اس لئے شہنشاہ جہانگیر نے اپنے بیٹے شاہجہاں کے ساتھ1612ء میں شادی کر دی تھی۔

اس وقت شاہجہاں کی عمر بیس سال  اور ارجمند بانو بیگم کی عمر19 برس  کی تھی۔ بڑی شان اور جلوس سے بیاہ کر آئی اور ممتاز محل خطاب پایا۔ بزم شادی مرزا غیاث کے گھر منعقد ہوئی۔ شاہ جہانگیر خود تشریف لے گئے۔ اور اپنے ہاتھ سے نوشہ کے عمامہ پر موتیوں کا ہار باندھا۔ مہر پانچ لاکھ مقرر ہوا۔

You might be interested