Mullah Sadar Uddin Muhammad Sherazi

سترھویں صدی میں ایران میں ایک عظیم فلسفی ، عالم دین اور مذہبی سکالر پیدا ہوئے جن کا نام ملا صدر الدین شیرازی تھا۔ انہوں نے اسلامی دنیا کے تمام علوم خاص طور فلسفے اور فقہ پر گہرے نقوش چھوڑے۔ بقول اولیور لی مین:’’ ملا صدر الدین شیرازی گزشتہ چار صدیوں کے واحد اسلامی فلسفی ہیں جن کا اثر مسلمانوں کی ایک بہت بڑی آبادی پر رہا ہے اورجس دور میں انہوں نے فلسفہ کو ایک نئے معنی دئیے ،مسلم دنیا پر علمی سکوت چھایا ہوا تھا‘‘۔

ملا صدرالدین شیرازی 1571 یا 1572 میں ایران کے شہر شیراز میں ایک مشہور و معروف خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کا بچپن اور جوانی ا یران کے مشہور بادشاہ شاہ عباس صفوی اول کے دور میں گزرا جو ایران کی نشاۃ ثانیہ کا دور تھا۔ملا صدرالدین محمد شیرازی کے والد کا نام خواجہ ابراہیم قمی تھا جو ایک عالم فاضل شخصیت تھے اور بادشاہ شاہ عباس صفوی کے بھائی حاکم فارس کے دست راست تھے۔ خواجہ ابراہیم کے ہاں کافی عرصہ تک اولاد نہ ہوئی اور جب وہ بالکل مایوسی کے قریب پہنچے ہوئے تھے کہ اچانک اللہ تعالی ٰ نے انہیں ایک بیٹے سے نوازا جس کا نام صدرا یعنی’ اہم‘ یا’ خاص‘ رکھا گیا۔ان کے والد ایران کے طبقہ اشرافیہ سے تعلق رکھتے تھے چنانچہ ان کا بچپن نازونعم میں گزرا۔

You might be interested