MUGHAL DYNASTY PART 3

اورنگزیب عالمگیر کی وفات کے بعد   اس کے بڑے بیٹے شہزادہ معظم شاہ نے اپنے دوسرے بھائیوں کو قتل کر کے اورنگزیب کے تاج و تخت پر قبضہ کر لیا اور اورنگزیب کے بعد 16 بادشاہوں نے یکے بعد دیگرے حکومت کی جن  کے ادوار میں ہندوستان میں مغل حکومت بدستور کمزور ہوتی چلی گئی ۔اس دوران مرہٹوں اور انگریزوں کا اثر و رسوخ اور طاقت مسلسل بڑھتی گئی۔ذیل میں 1707 ء سے لیکر 1857ء تک برصغیر پاک و ہند میں مغل سلطنت کے اہم واقعات کا احوال مختصر بیان کیا جاتا ہے۔

قطب الدین محمد معزام شاہ عالم  14 اکتوبر 1643 کو دہلی میں پیدا ہوا۔وہ عالمگیر کا سب سے بڑا بیٹا تھا اس کے دوسرے بیٹوں کے نام کام بخش اور عظیم بخش تھے۔ بہادر شاہ اورنگزیب کے بالکل برعکس تھا اور  وہ عقائد کے اعتبار سے شعیہ  مسلک سے تعلق رکھتا تھا۔اورنگزیب کی زندگی میں وہ مرکز سے دور رہا۔اورنگزیب بادشاہ کی وفات کے وقت وہ کابل کاصوبے دار تھا۔ اس نے تین سال اور 253 دن حکومت کی اور 68 سال کی عمر میں وفات پائی۔

You might be interested