MUGHAL DYNASTY PART 1

مغل حکومت موجودہ انڈیا،پاکستان ، بنگلہ دیش اور اٖفغانستان کے علاقوں پرمشتمل تھی۔17ویں صدی   کا زمانہ مغل حکومت کی نشاط ثانیہ  کادور تھا جس میں اس سلطنت کے پہلے سات بادشاہ ملک کے مقتدرحکمران تھے جن کی شان و شوکت کا ڈنکا دور دور بجتا تھا  جبکہ اورنگزیب عالمگیر کے بعد کے مغل حکمرانوں کا اقتدار سمٹتے سمٹتے 1857ء تک دہلی  کے  لال قلعے تک محدود ہو گیا۔

         ذیل کی سطور میں مغل شہنشاہوں کے دور کے اہم واقعات کامختصر تذکرہ  پیش کیاجاتاہے ۔اس باب میں اگرچہ ہندوستان کے مغل بادشاہوں کا ذکر ہے لیکن  بابر بادشاہ کا تعلق  چونکہ سمرقند سے تھا ؛لہذا قارعین کرام  کی  بہتر تفہیم  کے لئے  سب سے پہلے خاندان مغلیہ کے بانی بابر میرزاکے بچپن اور جوانی کے حالات و واقعات( جو وسطی ایشیا میں پیش آئے )کا احاطہ کیا گیا ہے  اور پھر ترتیب کے ساتھ ہندوستان کی مغلیہ سلطنت پر مختصربحث کی گئی ہے۔

You might be interested