Mother Teresa

کہتے ہیں کہ دنیا میں بہت سے لوگ صر ف اپنے لئے جیتے ہیں لیکن اس د نیا میں کچھ ایسے عظیم لو گ بھی پیدا ہوتے ہیں جو دوسروں کیلئے جیتے ہیں۔وہ دوسروں کی تکلیف اوردکھ درد کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے محسو س کرتے ہیں اور شاید اسی لئے شاعر نے کہا ہے:
دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انساں کو
ورنہ اطاعت کے لئے کچھ کم نہ تھے کروبیاں
ایسے لوگوں کے دنیا سے چلے جانے کے بعد بھی لو گ انہیں برسوں سے یاد کرتے ہیں۔کچھ ایسے ہی لوگوں میں ایک عظیم ہستی کا نام مدرٹریسا  ہے ۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی انسانیت کی خدمت میں گزاری اور اس دنیا سے چلے جانے کے بعد بھی وہ اسی طرح زندہ جاوید ہیں جیسے وہ پہلے تھیں ۔

You might be interested