زیرِ نظرناول جسے ’’موم کی گلیاں ‘‘ کا عنوان دیا گیا ہے اس میں شہدکی مکھی اور اس کے خاندان کے بارے تحریر کیا گیا ہے۔ شہد کی مکھیوں کی اقسام اور ان کے کام کرنے کا طریقہ وغیرہ بیان کیا گیا ہے ۔ شہد کی مکھی کے خاندان میں ’’ملکہ‘‘ کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے جو سارے خاندان کو اپنے ساتھ لے کر چلتی ہے اورچھتہ بنانے سے لے کر شہد بننے کے تمام عمل میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔
ناول کے مرکزی کردار نے شہد کی مکھی کو بنیاد بنا کر یہ واضح کی کوشش کی ہے کہ انسان بھی اگر ان مکھیوں کے رہن سہن اور نظم و ضبط پر عمل پیرا ہوکر کامیاب زندگی بسر سکتا ہے۔