زیرِ نظر کتاب ناول’’مراء ۃ العروس‘‘ اردو زبان کا پہلا ناول ہے جسے مصنف ڈپٹی نذیر احمدنے تخلیق کیا۔اگرچہ اس ناول میں بہت سی خامیاں ہیں لیکن چونکہ اس سے پہلے اردو میں کوئی ناول نہیں لکھا گیا تھاجو مصنف کیلئے ایک نمونہ کی حیثیت رکھتا اس لئے اس ناول کو اردو ادب میں ریڑھ کی حیثیت حاصل ہے۔
پھر بھی ناقدین اسے ایک کامیاب ناول قرار دیتے ہیں۔زیرِنظر ناول کو اگر غور سے دیکھا جائے تواس میں مافوق الفطرت اور داستانی واقعات کی ایک حقیقی معاشرتی تصویر نظر آتی ہے۔اس میں جہاں تعلیمِ نسواں اور خانگی زندگی کا ذکر ہے وہاں معاشرے کی دوسری برائیوں کو بھی بے نقاب کیا گیا ہے۔