Mark Twain

مارک ٹوین امریکہ کا ایک مشہور و معروف ناول نگار،مقرر، مزاح نگار اورپبلشر تھا۔ اس نے ناول نگاری کے میدان میں برجستہ و برملا انداز ِبیان متعارف کروایا اور ادبی دنیا میں ٹام سائیر جیسا خیالی کردار تخلیق کر کے امریکہ میں ناول نگاری کی بنیاد رکھی۔اس نے کل 23 ناول اور کہانیاں لکھیں جبکہ اس کے لیکچروں کا کوئی حساب نہیں۔ یوں تواس کا سارا کام ہی اپنے اندر انمول ادبی خزانہ لئے ہوئے ہے لیکن اس کے دوناولوں ایڈونچرز آف ٹام سائیر اور ایڈونچرز آف ہیکل بری فِن کو بالترتیب امریکہ کے دو عظیم ترین ناول قرار دیا گیا ہے۔

مارک ٹوین ہے کا اصل نام سیمیوئل لینگہا رن کلیمنز تھا اور وہ امریکہ میں اپنے قلمی نام مارک ٹوین سے مشہور ہوا۔ وہ30نومبر1835کو امریکہ کے شہر فلوریڈا میں پیدا ہوا۔اس کے والد کانام جان مارشل کلیمنز اور والدہ کانام جین کلیمنز تھا۔ وہ سات بہن بھائیوں میں چھٹے نمبر پرتھا۔تاہم سات میں صرف تین بہن بھائی زندہ بچ سکے، باقی بچپن ہی میں بیماری میں مبتلا ہو کر چل بسے۔ اس کا والد ریاست میسوری کا اٹارنی اور جج تھا۔ جب اس کی عمر چار سال ہوئی تو اس کا والد فلوریدا سے ہنی بال، میسوری منتقل ہو گیا۔وہ دریائے میسپیپی کے کنارے آباد ہوگئے جہاں مارک ٹووین دریا کی بپھری ہوئی موجوں کا نظارہ کرتا رہتا تھا۔

You might be interested