فیس بک کا بانی اور چیف ایکزیکٹیو آفیسر مارک ایلیٹ زکر برگ 14 مئی 1984 میں نیو یارک میں پیدا ہوا۔اس کی والدہ کا نام کیرن جو کہ ماہر امراض دماغ ہے اور والد کا نام ایڈورڈ ذکربرگ ہے وہ ایک ممتاز ڈینٹل سرجن ہے۔اس کی تین بہنیں ہیں جن کے نام باالترتیب رینڈی ،ڈونااورایرئیل ہیں۔ اس کے آباؤ اجداد جرمنی ،پولینڈ اور آسٹریا سے آئے ۔ اس نے اپنی ابتدائی تعلیم ارڈسلے ہائی سکول نیویارک سے حاصل کی۔اس نے تعلیم کے دوران متعدد انعامات جیتے۔ اس نے جاس ہوپ کنز سنٹر فارٹیلنٹڈ سٹوڈنٹس کےسمر کیمپ میں شرکت کی اور بہترین طالبعلم قرار پایا۔ وہ سکول کے زمانے میں اپنی ٹیم کاکپتان رہا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ایک اچھا کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین منتظم اور کئی زبانوں کا ماہر ہے جن میں لاطینی،فرنچ ،عبرانی اور یونانی زبانیں شامل ہیں۔اس نے کمپیوٹر کو مڈل سکول کے زمانے سے ہی استعمال کرنا شروع کر دیا تھا۔
اس کے والد نے اسے کمپیوٹر کی بیسک پروگرامنگ سکھائی ۔بعد ازاں اسکے والد نے اس کے لئے ایک سافٹ ویئر بنانے والے ٹیوٹر لگایا۔ وہ لکھائی پڑھائی اور بول چال میں بہترین طالب علم رہا ہے۔ اس نے گریجوشن مرسی کالج نیویارک سے کی۔اس دوران اس نے ایک سافٹ وئیر بنایا جو اس کے والد کے آفس سے لے کر گھر تک رابطہ کر سکتا تھا۔اس سافٹ وئیر کا نام اس نے “زک نیٹ” رکھا۔ ایک مصنف کے مطابق اس نے بچوں کے لئے کمپیوٹر گیمز بنائیں ۔ ہائی سکول کی تعلیم کے دوران وہ ایک کمپنی کے لئیے کام کرتاتھا جو ایک میوزک پلیئر بناتی تھی جس کا نام سائن ایپس میڈیا پلیئر تھا۔اس میوزک پلئیر نے کافی حد تک مداحوں کی توجہ حاصل کی ۔