MARD-E-ABRESHAM

زیرِ نظر کتاب قدرت اللہ شہاب کی ذاتی اور نجی زندگی پر تحریر کی گئی ہے جس کومصنفہ نے ’’مردِ ابریشم‘‘ کا نام دیا ہے۔کتاب کی مصنفہ بانو قدسیہ ہیں ۔ وہ اشفاق احمد خان کی شریکِ حیات تھیں جو کہ بذاتِ خود پاکستان کے بہت بڑے ادیب اور تنقید نگار تھے۔ مصنفہ نے اپنے شوہر اشفاق احمدخان کی فرمائش پر قدرت شہاب کی ذاتی اور نجی زندگی کے حالات کو اپنے الفاظ میں قلمبند کیا ہے۔ مصنفہ کے شوہر اشفاق احمد خان اور قدرت اللہ شہاب کی آپس میں گہری دلی وابستگی اور گھریلو مراسم تھے ۔

اس تعلق اور آشنائی کی بناء پر مصنفہ کو قدرت اللہ شہاب کو قریب سے دیکھنے کا موقعہ ملا ۔ زیرِ نظر کتاب میں مصنفہ نے اشفاق احمد خان او رقدرت اللہ شہاب اور ان کے احباب کے کرداراور حالات و واقعات بیان کئے ہیں۔

You might be interested