ملکہ ترنم نورجہاں کو اپنی سریلی آواز ، جذبہ حب الوطنی ، شب روز محنت ، اردو اورپنجابی ادب کا ایک درخشاں ستارہ اورایک عالم گیر شہرت یافتہ گلوکارہ و اداکارہ کی وجہ سے بہت سے انعامات واعزازات سے نوازا گیا۔ انہیں گلوکاری اور اداکاری پر کل 23 اعزازات ملے جن میں 15 نگار ایوارڈ اور 8 بہترین گلوکارہ کے اعزازات ہیں۔
نورجہاں کا نام قائد اعظم کے بعد 8 ویں نمبر پر عظیم شخصیتوں کی فہرست میں شامل ہے ۔ وہ برصغیر پاک وہند کی ایک سریلی گلوکارہ تھیں۔ فلمی صنعت بالی وڈ کی ادا کارہ آشا بھوسلے نے کہا:’’ پوری دنیامیں میڈم نورجہاں میری پسندیدہ گلوکارہ ہے “۔ دنیا کو ایسی گلوکارہ آئندہ بہت کم ملے گی جیسا کہ لوگ محمد رفیع کو دیکھنے کیلئے ترستے ہیں۔‘‘