میلکم ایکس ایک سیاہ فام امریکی مسلمان تھا جس کے والد اور چچاؤں کو امریکی حکومت نے سیاہ فاموں کے لئے آواز اٹھانے پرقتل کروا دیا۔ میلکم ایکس اپنے والد کے قتل اور والدہ کے پاگل ہونے کی وجہ سے سکول نہ جا سکا ۔ وہ انتقام لینے اٹھ کھڑا ہوا اور اسے ڈاکہ ڈالنے کی وجہ سے جیل ہوگئی۔ جیل میں اس کی اپنے بھائی سے ملاقات ہوئی جس نے اس کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دی۔ اس نے جیل سے رہائی کے بعد ایک امریکی مسلمان رہنما’’ ایلیجاہ ‘‘کے ہاتھ اسلام قبول کر لیا۔قبول اسلام کے بعد اس میں نمایاں تبدیلی آئی اوراس نے سیاہ فام امریکیوں کے حقوق کے لئے تحریک شروع کردی۔
اگرچہ میلکم ایکس ایک تشدد پسند لیڈر تھا لیکن اس نے سیاہ فاموں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا اور اس کی جدوجہد کی وجہ سے امریکہ میں کالوں کے حقوق تسلیم کر لئے گئے۔ 1965میں اس کو قتل کردیا گیا ۔اس کے قتل کی وجہ اس کی تشددآمیز پالیسیاں تھیں۔