میجر شبیر شریف پاک آرمی کے نڈر،بے باک،باہمت ، سیماب صفت اور جوالا مکھی آفیسر تھے ۔انہوں نے دو جنگوں میں بہادری کے اعلیٰ ترین اعزاز ات نشان حیدر اور ستارہ جرات حاصل کئے۔ وہ 1965کی پاک بھارت جنگ میں ابھی سیکنڈ لیفٹیننٹ تھے کہ لڑائی میں حیرت انگیز بہادری کا کارنامہ سرانجام دینے پر ستارہ جرات کے حقدار قرار پائے- جبکہ 1971کی پاک بھارت جنگ میں ہیڈ سلیمانکی پر پہلے ایک دو بدو مقابلے میں انڈیا کے ایک بہادر سورما میجر نرائن سنگھ کو موت کے گھاٹ اتارا اور اس کے کچھ دن بعد ہی انڈین فوج کے شدید ترین حملے کو پسپا کرتے ہوئے اگلی صف میں لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔
ان کی بے مثال بہادری اور ولولہ انگیز قیادت اورقر بانی پر حکومت پاکستان نے انہیں بعد از شہادت بہادری کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز’’ نشان حیدر ‘‘سے نوازا ۔