میجر راجہ عزیز بھٹی پاکستانی فوج میں نشانِ حیدر پانے والے تیسرے اور 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے واحد فوجی آفیسر تھے۔ انہوں نے 12 ستمبر 1965ء کو بی آر بی نہر پر دشمن کے ایک بہت بڑے حملے کو پسپا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور بے مثال بہادری، ولولہ انگیز قیادت اور اہم جنگی کارنامے کے دوران وہ دشمن کے گولے کانشانہ بن کر شہید ہوئے ۔
انہوں نے چند جوانوں کے ساتھ ملکر دشمن کے ایک بہت بڑے حملے کو روکا اگر یہ حملہ نہ رکتا تو دشمن لاہور پہنچ کر ہی دم لیتا۔ ان کی بہادر ی کے اعتراف میں انہیں پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔ان کو تاریخ ’’محافظ لاہور ‘‘کے نام سے یاد کرتی ہے۔