مادام میری کیوری کا نام چند تا ریخ سازخواتین میں شامل ہے۔ اس نے”ریڈیم“دریافت کی جسے دوسرے سائنسدان ناممکن خیال کرتے تھے۔ یہ عنصر ”ر یڈیم‘‘ قوت کو بے حد موثر بنا دیتا ہے۔ اسی لئے اس کا نام اس نے ریڈیم رکھا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کی مادام کیوری کی دریافت نے کینسر جیسی موذی بیماری میں مبتلا لاکھوں مریضوں کو جینے کی اُمید دی۔
اس کے علاوہ ریڈیم کی ایجاد سے فزکس کے مختلف شعبوں میں متعدد ایجادات ہوئیں۔کینسر جیسی موذی بیماری کا اب تک سو فیصد تسلی بخش علاج تودریافت نہیں ہو سکا اور بنی نوع انسان کو ایک اور مادام کیوری کی آمد کا انتظا ر ہے تاہم مادام کیوری نے کینسر کے علاج کی شروعات ضرور کیں۔