Love & Respect

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest

0 Likes

کیا خوشگوار  ازدواجی  تعلقات  کا کوئی خفیہ فارمولا ہے؟ ڈاکٹر ایمرسن ایگریچز کہتے ہیں’ ہاں ‘اور یہ آپ کے خیال سے کہیں کم پیچیدہ ہے۔

بہت سےشادی شدہ  جوڑوں میں بحث  مباحثہ  عام  طورپریشانی کا سبب بنتا ہے ۔ خواتین یہ محسوس کرتی ہیں کہ ان کو پیار نہیں ملتا جبکہ مرد اس کے برعکس محسوس کرتے ہیں کہ ان کی  عزت نہیں کی جاتی ۔

بیویاں فطری طور پر پیار کرنے اور محبت کا عملی مظاہرہ کرنے والی ہوتی ہیں کیونکہ وہ خدا کی طرف  اسی مقصد کے لئے بنی ہیں ۔ لیکن شوہر  ان باتوں کا اظہار کرنے میں زیادہ  بے تکلف نہیں ہوتے ۔ وہ اپنی بیویوں سے پیار کرتے ہیں ، لیکن وہ اس کا اظہار ان طریقوں سے نہیں کرتے ہیں کہ ان کی بیویاں  سمجھ سکیں   اور اس کی تعریف کریں ۔ جب کوئی بیوی محسوس کرتی ہے کہ اس کا خاوند اس سے محبت نہیں کرتا  تو  وہ اکثر ایسے سلوک کرتی ہے  جس سے شوہر کو محسوس ہوتا ہے  کہ اس کی بیوی اس کی توہین کر رہی  ہے ۔ اس رویے سے  صرف پریشانی  بڑھتی ہے کیوں کہ بیویوں کے اس رویے سے  عام طور پر شوہر جذباتی طور پر زیادہ سرد مزاج  ہوجاتے ہیں ۔

شریک حیات کو غیر مشروط محبت اور احترام دینے کرنے کے لئے شعوری جدوجہد کی ضرورت ہوتی  ہے۔