Lord Thomas Babington Macaulay

انگلینڈ کا عالمی شہرت یافتہ تاریخ دان ، مضمون نگار ، قانون دان ، سیاست دان ، اور ماہر تعلیم لارڈتھامس میکالے 25اکتوبر1800کو انگلینڈ کے شہر لیسسٹیر شائر کے روتھلی ٹیمپل میں پیدا ہوا۔اسکے والد کا نام زکیری میکالے تھا جو سکاٹ لینڈ ،ہائی لینڈر نو آبادی کاگورنر تھا۔اس نے اپنے بیٹے کا نام اس کے چچا تھامس بابٹن کے نام پر رکھا۔تھامس بابٹن لیسسٹیر شائر کا ایک بڑا زمیندار اور سیاستدان تھاجس نے زکیری کی بہن جین سے شادی کی ۔

لارڈ میکالے بچپن سے ہی صاحب فہم ،زیرک اور غیر معمولی قابلیت کا حامل تھا ۔کہتے ہیں کہ وہ اکثر اپنے کمرے کی کھڑکی سے باہر ایک مقامی فیکٹری کی چمنیوں سے نکلنے والا دھواں دیکھتا رہتا۔ اور اپنے والد سے پوچھتا کہ آیا دھواں جہنم کی آگ سے آیا ہے۔اس نے ابتدائی تعلیم ہارٹ فورڈشائر کے ایک نجی سکول سے حاصل کی اور بعد میں اس نے ٹرینیٹی کالج کیمرج سے تعلیم حاصل کی۔کیمرج میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران اس نے شعر و شاعری لکھنا شروع کی۔شعر و شاعری کے مقابلے میں اس نے کئی انعامات حاصل کئے جن میں چانسلر گولڈ میڈل انعام بھی شامل تھا جو اس نے 1821میں جیتا ۔

You might be interested