یہ کتاب قیادت کے لئے بہترین اصولوں پرمشتمل کتاب ہے اور ابراہم لنکن کو ایک نمونہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں بہترین رہنماؤں کی خصوصیات بیان کی گئی ہیں اور عمدہ قیادت کے لئے مندرجہ ذیل چار نکات پر عمل کرنا ضروری ہے۔ ۱۔لوگ، ۲۔کردار،۳۔ جدوجہد۔ ۴۔رابطہ سازی
یہ چاروں نکات ایک دوسرے سے تعلق رکھتے ہیں یعنی ایک قائد کے لئے ایک جگہ پر محصور رہنا ٹھیک نہیں۔ اگراُسے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو تو اُسے لوگوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔ جس میں اس کابہترین کردار اور جدوجہد شامل ہے۔ رابطہ سازی بھی ایک قائد کی خصوصیات میں شامل ہے کہ کیسے وہ دوسروں کے ساتھ رابطہ کرتا ہے اور کس طرح لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بناتا ہے۔