Life Storming

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest

0 Likes

زیرنظر کتاب لائف سٹارمنگ کے مصنف ایلن ویس کا تعلق امریکہ سے ہے ۔انہوں نے یہ کتاب معاون مصنف مسٹر مارشل گولڈ سمتھ کے ساتھ مل کر تصنیف کی ہے۔ مصنف ایلن ویس کا تعلق امریکہ کے شہر نیو جرسی سے ہے اور انہوں نے اب تک بہت سی کامیاب کتابیں تصنیف کی ہیں۔ دونوں مصنفین امریکہ میں شخصیت کی نشو نما پر حرف آخر سمجھے جاتے ہیں۔ 

زندگی میں تہلکا مچا دینے والی کتاب لائف سٹارمنگ ایلن ویس اور مارشل گولڈ سمتھ کی بہترین کاوش ہے ۔ جنہوں نے اس کتاب کے ذریعے لاکھوں انسانوں کی زندگیاں بدل ڈالی ہیں ۔ اس کتاب کا خاصا یہ ہے کہ یہ ہر انسان کیلئے مقاصد کے حصول اور اپنے پروفیشن میں کمال تک پہنچنے کیلئے ایک رہنما کی طرح کام کرتی ہے ۔

اس کتاب کے ذریعے  انسان اس مقام تک پہنچ سکتا ہے جہاں وہ اپنے آپ کو دیکھنا چاہتا ہے ۔ مقاصد کے حصول کیلئے اچھے دوستوں کی صحبت اختیار کرنا ، اپنے رویوں کو درست رکھنا اور عقائد اور یقین محکم کا ہونابہت ضروری ہے ۔