کسی بھی کمپنی کو بہتر طورپر چلانے کیلئے اس کی انتظامیہ اور بڑے رہنماؤں کا کمپنی کے ساتھ مخلص ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ کاروباری لیڈرز ہی لوگوں کو متاثر کرتے ہیں اور ان کو کمپنی کے ساتھ مختلف طریقوں سے کام کرنے پر اکساتے ہیں ۔ اسلئے کسی کمپنی کا اپنی بہتری کیلئے تبدیلی لانا ایک بہت خاص مقصد ہے جو ایک مضبوط قیادت کو تلاش کرکے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ اچھے کاروباری لوگ ہی تبدیلی کو ممکن بناسکتے ہیں۔ اچھا رہنماہی لوگوں کو نئی مہارتیں سیکھنے اور کام کونئی طرز سے کرنے کیلئے طویل المدت تک فائدہ پہنچاتے ہیں ۔ اس طرح یہ رہنما کمپنی کو طاقتور بنانے اور مقابلہ بازی کیلئے تیار کرتے ہیں ۔ کمپنی کے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے اور معیشت کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے یہ اقدام بہت کار آمد ثابت ہوتے ہیں ۔ اکیسویں صدی میں معاشی طورپر کاروباری قیادت کا میابی اور ناکامی کیلئے اہم کردار ادا کرے گی ۔