LEADERSHIP SHIFT

دور حاضرمیں تیز رفتار لیڈرشپ’’ شفٹ‘‘ کامیاب قائد بننے کے لئے ناگزیر ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک لیڈر کوکامیابی کیلئے اپنی قائدانہ طریقہ کار میں تبدیلی لانا پڑتی ہے ۔ سوال یہ ہے کہ لیڈرشپ شفٹ کیسے لائی جائے کہ ایک لیڈر وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکراپنی مضبوط مالی پوزیشن اور پراثر شخصیت کو برقرار رکھ سکے ۔
اس کتاب میں مصنف جان سی میکس ویل نے لیڈر شپ شفٹ کے موضوع کو بہت عمدہ اور آسان طریقے سے پیش کیا ہے ۔ان کے خیال میں لیڈرشپ شفٹ سے ادارے کے ماحول میں مثبت تبدیلی آتی ہے ۔اس تناظر میں یہ کتاب قائدین کی ذاتی نشوونما کے لئے ممد و معاون ثابت ہوئی ہے ۔
اس کتاب میں مصنف نے لیڈرشپ کے رموزو اوقاف کی گرہیں کھولتے ہوئے 12 تبدیلیوں کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ یہ ضروری تبدیلیاں ہر رہنما کی دیرپا کامیابی کیلئے مدد گار ثابت ہوتی ہیں اور قائدین کی قابلیت کو مزید چار چاند لگاتی ہیں۔