Lance Naik Muhammad Mehfuz Shaheed

لانس نائیک محفوظ شہید 25اکتوبر1944کو ضلع راولپنڈی کے گاؤں پنڈملکاں میں پیدا ہوئے۔ان کو نشان حیدر ملنے کے بعد اب یہ گاؤں محفوظ آباد کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ان کے والدروحانیت اور تصوف میں بلند مقام رکھتے تھے اور سنت نبوی ﷺ کے سچے پیرو کار تھے۔یہی وجہٍ ہے کہ محفوظ شہید کے اندر بھی ویسی ہی خوبیاں پیدا ہوگئیں۔ لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی والدہ پابند صوم و صلواۃ تھیں۔ان کے والدین کا مقصد رزق حلال کا حصول تھا۔

محمد محفوظ شہید نے کم عمری میں کلام اللہ شریف پڑھ لیا تھا ۔یہ ان کے پارسا والدین ہی کی تربیت کا نتیجہ تھا کہ بچپن سے لیکر شہادت تک محمد محفوظ شہید کبھی نماز اور روزہ سے غافل نہ رہے ۔ان کو اولیائے کرام سے بھی بہت لگاؤ تھا۔یہ دلی لگاؤ ان کو اپنے والد صاحب کی طرف سے ملا تھاکیونکہ وہ بچپن میں اپنے والد گرامی کے ہمراہ مزارات مقدس پر جایا کرتے تھے۔

You might be interested