زیرِ نظرکتاب کومصنف نے ’’کرنیں ‘‘ کا عنوان دیا ہے ۔یہ کتاب ایک سو اڑتالیس صفحات پر مشتمل ہے ۔اس کتاب میں ایک گھریلو کہانی کو موضوعِ سخن بنایا گیا ہے جو گھر سے نکل کر سیر و سیاحت تک جا پہنچتی ہے۔ اس کہانی کے مرکزی کردار ایک لڑکی اور لڑکا ہیں جو ایک دوسرے کو دیکھنے اور ملنے کے بعد محبت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ محبت کے ایک کردارکی طرف سے لکھتے ہوئے مصنف کہتا ہے کہ اس نے ساکن درختوں کو دیکھا اورصرف ملاحوں کے چپوؤں کی آواز آررہی تھی جو اس خاموشی کو توڑ رہی تھی ورنہ ہر چیز میں سکون تھا ۔
اس کو یوں محسوس ہوتا تھا جیسے اس کے دل کے ساتھ زمین کی گردش بھی ساکن ہو گئی چکی تھی۔کسی ایک چیز ٗکسی ایسی ہستی کا انتظار تھا جو اس ٹھہراؤ کو توڑ کر زندگی میں ہلچل پیدا کر دے جسکے وجود سے اس ٹھہرے ہوئے دل میں نئی نئی اُمنگیں پیدا ہوں۔اتنے دنوں سے وہ اسی نا معلوم ہستی کی منتظر تھی ۔اسے اپنے محبوب سے سچا پیار تھا اور وہ اس کی محبت میں گرفتار تھی۔