Khwaja Hassan Nizami

خواجہ حسن نظامی اردو ادب کے مایہ ناز مضمون نگار،مزاح نگار اور صاحب طرز انشا پرداز ہیں۔انہوں نے مخزوم اخبار کے لئے کئی مضامین تحریر کئے۔انہوں نے جنگ آزادی پر کئی رسائل لکھ کر مسلمانوں کی رہنمائی کی۔

وہ تصوف کے مشہور سلسلہ چشتیہ کے صاحب طریقت بزرگ تھے اور ان کی آخری عمر میں ان کے مریدوں کی تعداد ساٹھ ہزار تک پہنچ چکی تھی۔ بطور صوفی بزرگ ان کی تعلیمات کا محور دین اسلام کی اصل روح کا نفاذ اور شریعت کی پابندی ہے۔

انہوں نے اسلام کو غیر مسلموں تک پہنچانے کے لئے بہت کوشش کی۔ اگرچہ وہ بہت بڑے صوفی بزرگ ہیں لیکن اردو ادب میں ان کوبطور مضمون نگار نمایاں مقام حاصل ہے۔

You might be interested