KHULFA-E-RASHIDEEN

        خلفائے راشدین کا مطلب ہے صحیح راہنمائی کئے گئے خلفاء-اسلام میں لفظ خلیفہ کا مطلب ہے اسلامی ریاست کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ  کے احکامات کے عین مطابق چلانے والی شخصیت۔ حضرت محمد مصطفے ٰ ﷺ کے وصال کے بعد مسلمانوں نے آپ ﷺ کے جانشینوں کو حکمرانی کے لئے منتخب کیا جن کا چناؤ مجلس شوریٰ کے برگزیدہ مسلمان کرتے تھے۔ نبی ﷺ کے بعد چار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے یکے بعد دیگرے مسند خلافت کا بار گراں اپنے کندھوں پر اٹھا یا۔

ان کے خوف خدا، دیانت و ایمانداری، سچائی، خدمت خلق اور انداز حکمرانی کی وجہ سے ان کو خلفائے راشدین کہا جاتا ہے۔ذیل کی سطور میں  ان چار خلفائے راشدین کی شخصیت، کارناموں اور ان کے دورکے چیدہ چیدہ واقعات کو اختصار کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

You might be interested