KHILAFAT-E-USMANIA PART 4

اس کا نام مراد بن عبدالمجید بن سلطان محمود عثمانی تھا۔ اس کی والدہ کانام خفظہ خاتون تھا۔ اس کی ولادیت 25رجب 1256ھ میں ہوئی۔ وہ سلطان عبدالحمیداول کا بیٹا اور سلطان عبدالحمید ثانی کا بھائی تھا۔اس نے بہت سی شادیاں کر رکھی تھی۔ وہ بچپن سے ہی بدمزاج، حبطی اور جلد باز تھا۔اس کا دماغی توازن اکثر بگڑ جاتا تھا اور معمولی باتوں پر سیخ پا ہو جایا کرتا تھا۔

وہ 7جماد ی الاول 1293ھ  اپنے بھائی عبدالعزیز کی معزولی کے بعد خلافت عثمانیہ پر فائز ہوا اور صرف 93دن تک حکمران رہا۔اس کی حکومت ان چند عثمانی خلفاء میں آتی ہے جنہوں نے کم ترین عرصہ کے لئے حکمرانی کی۔

سلطان نے عنان حکومت ہاتھ میں لے کر بلقان میں نصرانیوں نے جو فتنے برپاکر رکھے تھے؛ کے استحصال کیلئے ایک فوج  امیر العسکر کی زیر سرکردگی بھیجی جس نے پہنچ کر سرکشوں کی گوشمال کی اور سربیا کے حکمران پرنس میلان کو میدان جنگ میں شکست دے کر اس کے سب سے محفوظ مقام کسناخ پر قبضہ کرلیا۔جب ترکوں کی فاتحانہ روش کو پرنس میلان نے دیکھا تو اس کو اپنی موت دکھائی دینے لگی۔ اس نے یورپی اتحادی ممالک کو بیچ میں ڈال کر مصالحت کی کوشش کی۔

You might be interested