KHILAFAT BANU UMAYYA

  سانحہ کربلا کے بعد مملکت اسلامیہ،جس کا رقبہ 64 لاکھ مربع کلومیٹر سے زیادہ تھا، خاندان بنی امیہ  کے زیر تسلط چلی گئی اور حضرت امیر معاویہؓ نے اس حکومت کی بنیاد رکھی۔ان کے انتقال کے بعد ان کا بیٹا یزید تین سال کی حکمرانی کے بعد انتقال کرگیا۔ یزید کے فرزند معاویہ ثانی جو کہ بہت نیک اور پاکباز شخص تھا،نے خلافت سے انکار کر تے ہوئے دنیاوی امور سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ ان غیر یقینی حالات میں اسی خاندان کے ایک اورفرد مروان بن الحکم نے  خلافت کی باگ دوڑ سنبھال لی اور اسلامی دارلحکومت کو مستقل طور پر دمشق منتقل کر دیا۔

یوں حضرت امیر معاویہ ؓ نے جس حکومت کی بنیاد ڈالی اسے” خلافت بنو امیّہ “کہتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس حکومت میں جس قدر خلیفہ ہوئے وہ سب  ہی” اموی” خاندان سے تھے۔ یہ خاندان 41ھ سے 132ھ تک (661تا  750) 91سال  تک برسراقتدار رہا۔ ا ن کے کل خلفاء چودہ تھے۔

You might be interested