Khawaja Nazim Uddin

خواجہ ناظم الدین کا شمار ان رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں ے قیام پاکستان کی تحریک میں نہایت سر گرمی سے حصہ لیا اور اپنے قول و فعل سے دیانت داری،نیک نیتی اور مستقل مزاجی کا ثبوت دیا۔آپ کا تعلق ڈھاکہ کے ایک ا یسے نواب خاندان سے تھا جس نے انگریزی عہد میں مسلمانوں کی تعلیم اور فلاح و بہبود کے کاموں میں بے حد دلچسپی لی۔بنگال کے ممتاز مسلمان رہنما نواب سر سلیم اللہ خاں ،جن کی کوکوششوں سے دسمبر ۱۹۰۶ء میں آل انڈیا مسلم لیگ کا قیام عمل میں آیا خواجہ ناظم الدین کے سگے ماموں تھے۔

وہ پاکستان بننے کے بعد پاکستان کے دورسرے گورنر جنرل اور بعد میں پاکستان کے دوسرے وزیراعظم بنے۔ انہوں نے قرارداد مقاصد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ انہوں نے پاکستان کی ابتدائی قانون سازی میں اہم کردار ادا کیا۔

You might be interested