لیاقت علی خان مشرقی پنجا ب کے متمول زمیندار نواب رستم علی خان کے ہاں کر نال کے علاقے میں پیدا ہو ئے۔ انہوں نے قرآن و حد یث کی ابتد ئی تعلیم گھر پر حا صل کی ۔ انہوں نے 1918 میں ایم اے او کا لج علی گڑھ سے گریجو یشن کی اور آ کسفورڈ یو نیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔1922 میں انگلینڈ با ر میں شمو لیت اختیار کی۔ 1923 میں ہندو ستان وا پس آ ئے اور مسلم لیگ میں شا مل ہو گئے ۔
1936 میں وہ مسلم لیگ کے سیکر ٹری جنرل بنے۔ وہ قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کے دست راست تھے۔ 1918 میں انہوں نے جہا نگیر بیگم سے پہلی شا دی کی اور 1932 میں بیگم رعنا سے دوسری شا دی کی۔ بیگم رعنا لیا قت علی ان کی سیا سی زندگی کے لیے ایک معا ون ثا بت ہو ئیں ۔ بعد ازاں و ہ سند ھ کی گور نر بھی بنیں۔1926 میں یو پی مجلس قا نون سا ز میں منتخب ہو نے کے بعد انہوں نے ہندو ستان کی مر کزی سیا ست میں نما یاں حیثیت بر قرا ر رکھی۔
لیا قت علی ابتدا ہی سے محمد علی جنا ح کے قر یبی سا تھیوں میں شمار کیے جا تے تھے۔ ہیکٹر بو لیتھو کے مطا بق قا ئد اعظم کو 1933میں انگلستان سے وا پس آ کر مسلم ہندوستان کی سیا ست میں دوبارہ شر یک ہو نے پر علامہ محمد اقبال اور لیا قت علی خان نے آ ما دہ کیا ۔ 1940 کی لا ہور قر ا ر دا د کے بعد سے لیا قت علی خان مسلم لیگ میں قا ئد اعظم کے دست را ست سمجھے جا تے تھے۔