سلطنت عباسیہ کے ساتویں خلیفہ الما مون الرشیدکاپورا نام ابو جعفر عبدا للہ الما مون الر شید بن ہا رون الر شید عبا سی تھا۔وہ 14 ستمبر 786ء بمطابق 107ھ میں بغداد میں پیدا ہوا۔ اس کی پیدائش کی را ت ہارون الر شید کے بڑے بھا ئی خلیفہ الہا دی نے انتقال کیا اور ہا رون الرشید تحت پر جلو ہ افروز ہوا۔اس کی پیدائش ربیع الاول کے مبا رک مہینے میں ہوئی جس کی وجہ سے اس کا نام عبدا للہ رکھا گیا جو آ گے چل کر حسن تقد یر سے ما مون اعظم کے نا م سے مشہور ہو ا ۔ اس کی والدہ کا نام مراجل تھا جو خلیفہ ہارون الرشید کی کنیز تھی اور جس کا تعلق ایران سے تھا۔
وہ ہارون الرشیدکے تمام بیٹوں میں سب سے زیادہ قابل اعتماد، بہادر اور سمجھدار تھا ۔ ہارون الرشید کی پہلی بیوی ملکہ زبیدہ کا بیٹا امین الرشید اس سے چھوٹا تھا اور ہارون الرشید کو دونوں سے دلی لگاؤ تھا اور وہ چاہتا تھا کہ اس کے بیٹے اس کی وفات کے بعد آپس میں نہ جھگڑیں چنانچہ مرنے سے پہلے تینوں کے مابین اپنی سلطنت تقسیم کر دی۔ تاہم ما مون الر شید نے اپنے وا لد ہا رون الر شید کی و فا ت کے بعد چار سال کی خانہ جنگی کے بعد اپنے بھائی امین الرشید کو قتل کر خلافت حاصل کی ۔