مصنف نے اپنے زندگی میں بہت سی کتابیں لکھیں۔زیرِ نظر ناول بھی ان ہی معروف کتابوں میں سے ایک ہے۔ زیرِ نظر کتاب کو مصنف نے ”کھیل تماشا“کے نام سے شائع کیا ہے۔مصنف نے اپنی آپ بیتی کوکتابی شکل دے کر قائین کی نذر کیا ہے۔کتاب کی تحریروں میں مصنف نے جو حالات و واقعات بیان کئے وہ کچھ تو پاکستان کے معرضِ وجود سے آنے سے پہلے کے ہیں اور کچھ اس کے بعد کے۔
اس کتاب کا مرکزی کردار ماسٹر بالی ہے، جو کلارن ٹ نواز ہے اور کلارنٹ سیکھنے کی وجہ سے مصنف ماسٹر بالی کو اپنے استاد کا بلکہ اس سے بھی زیادہ درجہ دیتے ہیں۔اپنے استاد کی فرمانبرداری اور عقیدت کا حق ادا کرنے میں کسر نہ چھوڑی۔ مصنف نے اپنی اس الفت کواپنے بچپن سے لے کرآخری دم تک نبھایا۔