KAZAKHSTAN

جمہوریہ قازقستان  ایک ایشیائی-یورپی مسلمان ملک ہے جس کا زیادہ حصہ وسطی ایشیا  اور کچھ حصہ دریائے یورال  کے پار مشرقی یورپ میں واقع ہے۔ اس کے دارلخلافہ کانام نور سلطان  (پرانا نام استانہ )ہے  او ر اس کا سب سے بڑا شہر الماتے ہے۔یہاں کی قومی زبان قازق ہے لیکن لوگ کئی اور زبانیں بھی بولتے ہیں۔یہ  ملک نسلی اعتبار سے  کئی قوموں کا گھرہے جن میں قازق، روسی،ازبک ، اغور،یوکرینی،تاتار اورجرمن نسل کے لوگ شامل  ہیں۔

رقبے کے لحاظ سے یہ اسلامی دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور پوری دنیا کا نواں بڑا ملک ہے۔اس کے موجودہ صد ر کانام قاسم جومارت تُکووو ہے۔اس ملک  نے25 اکتوبر 1990 کو سویت یونین سے آزاد  ی کا اعلان کیا۔جب کہ قازقستان کوسویت یونین سے مکمل آزادی  16 دسمبر 1991 کو ملی اور  اسی دن یہ یوم جمہوریہ مناتا ہے۔موجودہ صدر   قاسم جومارت تُکووو (2021)قازقستان کے دوسرے صدر ہیں۔  جب کہ ان سے پہلے قازقستان کے پہلے صدر نذر  بایوف نے 29 سال ملک پر حکومت کی ہے۔

You might be interested