KASHF-UL-MAHJOOB

یہ کتاب ’’ کشف المحجوب‘‘ دینِ اسلام کا بے بہا سرمایہ اور دینِ اسلام کا مکمل نچوڑ ہے۔یوں توروزِ اول ہی سے کتاب و سنت کی تشریح اور وعظ و تذکیر کی کتب کی اشاعت کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا اور آج تک یہ سلسلہ جاری ہے اور تاقیامت جاری رہے گالیکن ان کتب میں وہ معروف کتب کہ جن کی فہرست میں ’’ کشف المحجوب‘‘ ہے۔یہ کتاب حضرت داتا گنج بخش علی ہجوییریؒ کی تصنیف ہے اور عوام و خواص میں اس قدر مقبول و معزز ہے کہ جس طرح حضرتِ والاخود۔

زیر نظر کتاب کے تمام مضامین قرآن و سنت کی روشنی میں بیان کئے گئے ہیں۔یہ کتاب خدا شناسی کیلئے ایک مکمل اور جامع کتاب ہے۔ اس میں طریقت کے تمام مسائل پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔اس میں حجابات کی اقسام، علم کی اقسام، احکامِ شریعت، فقر و درویشی، فقروغنا کی فضلیت اور تصوف کے تمام مضامین  قرآن و سنت کے مطابق بیان کئے گئے ہیں۔سالک کے ذوق و شوق کو مہمیز کرنے کیلئے صوفیا کرام اور اولیائے عظام کے راہِ طریقت میں عبادات، ریاضت ،مشاہدات اور مجاہدات کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔اس کے بعدکے ابواب اورمضامین میں دینِ اسلام کے مختلف ارکان اور زندگی کے تمام مسائل کے بارے میں رہنمائی کی گئی ہے۔ ذیل میں کتاب کے تمام ابواب کو اختصار کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔

You might be interested