Karl Heinrich Marx

کارل ہینرک مارکس5 جولائی1818 میں جرمنی کے علاقے ٹرائر ہائن لینڈ میں پیدا ہوا۔ اس کے والد کا نام ہر شیل تھا جو کہ پیشے کے لحاظ سے ایک وکیل تھا ۔ مذہبی لحاظ سے وہ یہودی مذہبی پیشواؤں کی لمبی لڑی میں سے تھا۔ ہرشیل کا بڑا بھائی سیموئل ٹرائر کا چیف ربی (یہودیوں کا پیشوا) تھا۔انیسویں صدی میں پروشیا کے یہودیوں کے لئے ترقی کے مواقع بہت کم تھے۔ ہرشیل کوئی زیادہ مذہبی شخص تو نہیں تھا چنانچہ اس نے ریا ست کا سرکاری مذہب لوتھرازم قبول کیا اور اپنا نام بھی ہینرک رکھ لیا اورتب سے اس کی وکالت چلنے لگی۔

 کارل مارکس نے بطور صحافی اور فلسفی کئی موضوعات پر قلم اٹھایا لیکن اس کی شہرت کا اصل دارومدار تاریخ کے مادی تجزئیے پر ہے۔ کارل مارکس نے تاریخ کا تجزیہ طبقاتی کشمکش کی اصطلاح میں کرتے ہوئے قرار دیا کہ سرمایہ کاروں اور محنت کشوں کے مفادات آپس میں ٹکراتے ہیں چنانچہ کوئی ایسا نظام حکومت ہونا چاہیے جہاں مزدور کو اس کی محنت کا پورا پورا پھل مل سکے۔اس کے خیال میں سرمایہ دارانہ نظام حکومت صرف امیر طبقے کاحامی و مددگار ہے،چنانچہ غریبوں اور مزدروں کو معاشی استحصال بچانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ان کے لئے ایک آزاد معاشرہ قائم کیا جائے جس میں کوئی بھی کسی کی محنت سے ناجائز فائدہ نہ اٹھا سکے۔

You might be interested