Kamyabi Ka Hasool

زیر نظر کتاب دنیا کی مشہور کتابوں سے قیمتی اور نایاب موتی چن کر کتابی شکل میں ترتیب دی گئی ہے۔اس کتاب کی تدوین اور تالیف راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے صاحب قلم جناب اکرام الحق نے کی ہے۔ ان کا تعلق پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹوٹ راولپنڈی سے ہے جہاں وہ آج کل لائیبریرین کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے اردو اور انگریزی ادب میں ایم اے کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے انہوں نے لائبریری سائنس کی ڈگری حاصل کی ہے۔

وہ اردو اور انگریزی ادب میں منفرد اسلوب کے مالک ہیں۔انہوں نے اس کتاب میں دنیا بھر کی مشہور شخصیات کی کامیابی کی کہانیوں سے منتخب شدہ اقتباسات پیش کر کے اس کتاب کی افادیت کوبڑھا دیا ہے۔

زیر نظرکتاب ’’کامیابی کا حصول حکمت کے ساتھ ‘‘ میں بتایا گیا ہے کہ ہر انسان یہ چاہتا ہے کہ وہ کامیابی حاصل کرے ۔ اکثر کامیابی اس کے بہت نزدیک ہوتی ہے مگر اپنے غلط اعتقادات کی وجہ سے وہ اسے پہچان نہیں سکتا ۔کامیابی کے حصول کیلئے کچھ چیزوں کو اپنانا پڑتا ہے اور کچھ عادتوں کو بدلنا پڑتا ہے ۔ مینجمنٹ کے کچھ اٹل اصول سیکھنے پڑتے ہیں ۔زندگی انسان کو ایک بار ملتی ہے ۔ ہر انسان کا حق ہے کہ وہ اسے اطمینان ، فخر اور کامیابی سے گزارے ۔ اطمینان سے مراد ذہنی ، مالی اور جسمانی سکون ہے ۔ اس کے حصول کیلئے وہ دن رات محنت کرتا ہے ۔

Views
Views
Views
Views

You might be interested