John Milton

جان ملٹن انگلینڈ کا مشہور شاعر ہیں جس نے جنت گم گشتہ نامی عظیم رزمیہ نظم لکھ کر دنیا کے دس بہترین شعراکرام میں اپنی جگہ بنائی ہے ۔ وہ سترھویں صدی کا ایک ایسا عظیم شاعر ہے ؛جس نے شاعری کو نئی جہت دی ۔ نہ صرف شاعری میں عظیم مقام پایا بلکہ نثر میں’’ایر و پیج ٹیکا ‘‘یعنی آزدای اظہار پر ایک مایہ ناز کتاب لکھ کر اصلاحی ادب میں بلند مقام حاصل کیا ہے۔ اس نے جمہوریت اور چرچ کی تحریک میں بادشاہ چارلس کے خلاف جدوجہد میں حصہ لیا اور انگلینڈ میں جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے کام کیا۔ آج کی دنیامیں تمام انگریزی بولنے والے ممالک کے تعلیمی نصاب میں اس کی مشہور’’ نظم جنتِ گم گشتہ ‘‘شامل نصاب رہتی ہے۔

جان ملٹن 9 دسمبر  1608کو لندن کی مڈل کلاس فیملی میں پیدا ہوئے۔ان کی جائے پیدائش بریڈ سٹریٹ ہے جو کہ لندن میں واقع ہے ۔ ان کے والد کا نام رچرڈ ملٹن اور والدہ کا نام سارہ جعفرے تھا ۔ اس کے والدین لندن میں ایک دکان پرکام کرتے تھے۔ اس کا والد ملٹن موسیقی میں اپنی الگ پہچان رکھتا تھا جس کی وجہ سے اس کا بیٹا ملٹن ساری زندگی فن سے وابستہ رہا اور خوب نام کمایا اور ہمیشہ دوستوں نے اسکی ذہانت کی تعریف کی ۔

You might be interested