جان فرینکلن کینیڈی 29 مئی 1917کو بروکلین ،میسی چوسیٹیس میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ایک امیر خاندان سے تھا اور ان کے دادا پال جے کینیڈی ایک بینکار اور شراب کے بہت بڑے تاجر تھے۔ اس کا نانا جا ن ای فز جیرالڈ جن کا عرف ہنی فِز تھا،ایک ماہر سیاست دان تھا جو ایک کانگریس کا رہنما اور بوسٹن کا مئیر رہا تھا۔ اس کی والدہ روز الزبتھ فز جیرالڈ نت نئے فیشن متعارف کروانے کے لئے مشہور تھی اور امریکہ کی خوبصورت ترین خواتین میں شمار ہوتی تھیں۔جبکہ اس کا والد جوزف کینیڈی ایک کامیاب بینکار تھا جس نے سٹاک ایکسچینج میں بہت بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر کے نام کمایا۔
جان ایف کینیڈی کا عرف جیک تھا وہ اپنے نو غیر معمولی بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔ اس کے والدین کو اپنے تمام بچوں سے غیر معمولی توقعات وابسطہ تھیں اور ان سب کا ایک ہی خواب تھا کہ ان کے بچے کسی بھی محاذ پر ناکام نہ ہوں اورصرف جیتنا سیکھیں۔ اس کے والد نے بچوں کو تیرنا سکھایا اور وہ ہر وقت ان میں مسابقت کی آگ کوہوا دیتا رہتا اور صرف ایک ہی بات پر زور دیتا کہ کس طرح وہ کام کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں اور سب پر بازی لے جائیں۔ اس حوالے سے وہ اپنے بچوں کو مسلسل مقابلے پر ابھارتا رہتا تھا۔