جیف بیزوز 12 جنوری 1964 کو امریکہ کے شہر نیو میکسیکو میں پیدا ہوا۔ اس کی والدہ کا نام جیکلین جائز جارگنسن اور باپ کا نام ٹیڈ جارگنسن ہے جو کہ شکاگو کا رہائشی تھا۔اس کی والدہ کی عمر صرف 17 سال تھی جب جیف بیزوز پیدا ہوا ،یوں وہ کم عمر والدین کا پہلا بیٹا تھا۔اس کی والدہ نے ایک سال کی شادی شدہ زندگی کے بعد طلاق لے کر مائک بیزوز نامی شخص سے دوسری شادی کی جو کہ 15 سال کی عمر میں کیوبا سے ہجرت کر کے امریکہ آیا تھا اور جس نےتعلیم کے بعد امریکہ میں ہی بطور انجنیئر ملازمت شروع کر دی تھی۔
یوں اس کے سوتیلے باپ مائیک بیزوز نے 1968 میں جارگنسن کا نام جیف بیزوز رکھا اور اسے اپنا بیٹابنا لیا۔اس دوران خاندان نیو میکسیکو سے ہوسٹن منتقل ہو گیا،جہاں جیف بیزوز نے اپنا تعلیمی سفر طے کیاجیف کے نانا نے ٹیکساس میں 30 ہزار ایکڑ رقبے کا ایک فارم خریدا جہاں نوجوان جیف بیزوز نے اپنی جوانی کے دن سیر و تفریح میں گزارے۔ جیف کانانا یو ایس ایٹمی توانائی کمیشن کا ریجنل ڈائریکٹر تھااورسائنس وٹیکنالوجی کی ایجادات میں کافی دلچسپی رکھتا تھا ،یہی وجہ ہے کہ اس کی بیٹی کے بیٹے نے بعد کے زمانے میں انٹرنیٹ کے شعبے میں خوب ترقی کی۔