واٹس ایپ کے شریک بانی جان کووم انٹرنیٹ کے کاروبار سے تعلق رکھنے والے ایک یوکرائنی نژ اد امریکی ہیں جنہوں نے اپنے ایک گہرے دوست برائن آکٹن کے ساتھ مل کر سماجی رابطے کی موبائل اپلیکشن واٹ ایپس بنائی ۔ اس وقت واٹس ایپ کے 2 ارب سےزائد صارفین ہیں۔جان کوم کا شمار اب دنیا کے امیر ترین لوگوں میں ہوتا ہے۔انہوں نے یہ شہرت راتوں رات نہیں حاصل کی بلکہ کامیابی کا یہ سفر بہت صبر آزما مراحل سے گزر کر طے کیا ہے۔اس وقت ان کے اثاثہ جات کی کل مالیت 9.7(2020)بلین امریکی ڈالر ہے اب جان کووم ایک ارب پتی ہیں جن کا شمار امریکہ کے 400 امیرترین لوگوں میں ہوتا ہے۔ جان کووم کی واٹس ایپ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر فیس بک نے اس بے حد مقبول کو 2014 ء میں 12 ارب امریکی ڈالر کی کثیر رقم کے عوض خرید لیا۔
جان کووم 24 فروری 1976 ء کو سویت یونین کے شہر کئیو میں یہودی والدین کے ہاں پیدا ہونے والا اکلوتا بچہ تھا۔ اس نے ایک چھوٹے سے قصبہ میں سادہ سی زندگی گزاری جو اس ملک میں جاری یہودی دشمنی اور بے چین سیاسی صورتحال کی وجہ سے بہت متاثر ہوئی۔ اپنے آبائی وطن میں جاری ان ناسازگار حالات کے پیش نظر اس کے خاندان نے امریکہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔ جان کووم اپنی والدہ اور نانی کے ہمراہ 1992 ء میں امریکہ چلاگیا جبکہ اس کے والد نے کچھ عرصہ کے بعد ان سے ملنے کا فیصلہ کیا۔ جان کووم کے والدین کسان تھے۔