ہندوستان کے مشہور مغل بادشاہ جلال الدین محمد اکبرمغلیہ خاندان کےتیسرےبادشاہ تھے۔جس نے محض تیرہ سال نو ماہ کی عمر میں1556 میں تخت حاصل کیا اور 1605 تک تقریباً49سال تک حکومت کی ۔جب وہ مرا تو برصغیر پاک و ہند میں ایک طاقتور ترین حکومت چھوڑ کر مرا جو اس کے بعد کئی صدیوں تک قائم رہی۔ اس نے دین الہی کے نام سے اسلام میں ایک بدعت داخل کی جس کا مقصدسیاسی استحکام حاصل کرنا تھا اور اس کے لئے اسے موردالزام ٹھہرایا جاتا ہے۔
تاہم اس نے ایک مضبوط اسلامی مملکت قائم کرکے آئندہ کے لئے اسلام کی ترویج کی راہ ہموار کی جس کاکریڈٹ اسے جاتا ہے۔یوں وہ ایک قابل اور بہادر حکمران تھا جس نے حقیقی معنوں میں مغلیہ سلطنت کی بنیاد رکھی۔