Jack Maa

جیک ما 15اکتوبر 1964 ء کو چین کے گنجان آباد شہر ہنگ زو میں پیدا ہوا ۔اس کے والدین کے نام کے بارے میں معلومات فراہم نہیں تاہم یہ بات یقینی ہے کہ اس کا ایک بھائی اور ایک بہن ہیں۔ بچپن میں غربت کی وجہ سے اس کی تعلیم مکمل نہ ہو سکی۔ وہ سکول کے زمانے میں بہت شرارتی تھا۔ اور اکثر اپنے ہم جماعتوں سے لڑتا رہتا تھا۔ اس نے1985کے اوائل میں شادی کی اور اس کی بیوی کانام کیتھی انگ ینگ ہے اور اس کے دوبچے ہیں۔اس وقت وہ چین کے شہرہنگ زو میں اپنے بیوی بچوں کے ساتھ قیام پذیر ہے اور کاروبار کے سلسلے میں اکثر وہ دنیا کے دوروں پر رہتا ہے۔

زندگی میں کچھ کر گزرنے کی تمنا اور نام کمانا جیک ما کے انگ انگ میں سمایا ہوا تھا۔ وہ بچپن سے ہی جانتا تھا کہ اگر اس نے ترقی کرنی ہے تو سب سے پہلے اسے دنیا کی وہ زبان سیکھنا ہو گی جو2بلین لوگ سمجھتے اور بولتے ہیں، یعنی انگریزی۔ اس نے بچپن میں ہی ہنگ زو انٹر ہوٹل میں کام کرنے والے ایک چینی(جو سیاحوں سے انگریزی بولتا تھا ) ترجمان سے انگریزی سیکھنا شروع کردی ۔وقت کے ساتھ اس نے انگریزی سیکھنے کے لئے دن رات ایک کردیا۔ یہاں تک کہ اس کو انگریزی سیکھنے کا جنون کی حد تک شوق پیدا ہوگیا۔ اپنے شوق کی آبیاری کے لئے وہ سیاحوں کو اپنی سائیکل پر مختلف علاقوں کی سیر کر واتا اور بعض اوقات ایک مسافر کو بٹھا کر 70 میل کی مسافت تک پر چلا جاتا۔ 

You might be interested