اللہ تعالیٰ نے اس کائنات کے بہت سے راز انسان پر ظاہر کر کے اسے اپنی نعمتوں سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کیا۔ اپنے بے شمار رازوں سے پردہ اٹھانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے اپنے بہترین اور عقل مند لوگوں کا انتخاب کیا۔ ان میں سے ایک نام دنیا کے عظیم ترین سائنسدان سر آئنر ک نیو ٹن کا ہے۔
وہ 25دسمبر1642 میں کر سمس کے روز انگلستان کے ایک گاؤں’’وولزتھورپ ‘‘ میں پیدا ہو ئے۔ اُن کی پیدائش انگلستان کے ایک غریب خاندان میں ہو ئی ۔آئنر ک نیو ٹن کی پیدا ئش سے تین ماہ پہلے ہی ان کے والد کا انتقال ہو گیا ۔ ان کی والدہ نے دوسری شادی کر لی ۔