IRAQ

مشرق وسطیٰ میں واقع جمہوریہ عراق  تیل و گیس سے مالا مال ملک ہےجس میں 1991 سے لیکر  2017 ء تک مسلسل جنگ و جدل رہا   اور ملک میں صدام حسین کی حکومت کو ہٹانے کے لئے امریکہ نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر عراق سے دو جنگیں لڑیں جن کو  پہلی خلیجی جنگ (1991) اور دوسری خلیجی جنگ(2003) کہا جاتا ہے۔ صدام حسین  کی حکومت کے خاتمے کے بعد داہش( آئی ایس آئی ایل ) کے اسلامی شدت پسندوں اور امریکہ کی مدد سے برسراقتدار آنی والی عراقی حکومت کے مابین طویل خانہ جنگی ہوئی جس میں لاکھوں معصوم لوگ ہلاک ہوئے ۔

بالاآخر  امریکہ نے اپنے اتحادیوں کی مدد سے داہش اور دیگر شدت پسند تنظیموں کو شکست دے کر ملک میں امن قائم کیا۔ کئی عشروں کی قتل و غارت کے بعد 2017 سے  یہاں سیاسی استحکام آچکاہے۔

You might be interested