IRAN

اسلامی جمہوریہ ایران مغربی ایشیا کا اسلامی ملک ہے  ۔   نسلی  اعتبار سے  یہاں کئی نسلوں کے لوگ بستے ہیں۔  جب کہ یہ ایک  کثیر السانی  ملک ہے جہاں  17 زبانوں سے زائد زبانیں بولی جاتی ہیں۔  ملک کا دارلخلافہ تہران اور قومی زبان فارسی ہے۔11 جنوری 1979 کو ایران کے بادشاہ  محمد رضاشاہ پہلوی کو ملک بدر کر دیا گیا۔   یکم اپریل   1979 ء کو  سید روح اللہ خمینی کی قیادت میں  اسلامی انقلاب کے ذریعے ایک  عوامی حکومت قائم کی گئی جس کے موجودہ سپریم لیڈر  سید علی حسین  خامنہ  ای  ہیں۔ایران کے موجودہ صدر کا نام حسن روحانی  ہے جو حکومت کے سربراہ ہیں ۔جب امام خامنہ ای    سپریم لیڈر اور ملک کی مسلح افواج کے سربراہ اور ملک کے تمام ادارے ان کو جوابدہ ہیں۔

تاریخی  لحاظ سے  دیکھا جائے  توایران کی تاریخ کا آغازنویں صدی قبل مسیح میں   ہوا۔ جب آر یہ نسل کے لوگ میڈیا کے علاقوں میں آکر آباد ہوئے ۔ان کا آخری بادشاہ آرستیا کس تھاجس پر ہخامنشی خاندان کے کو روش اعظم نےفتح پائی اور 550 قبل مسیح سے پورے ایشیائے کو چک پر اپنا تسلط قائم  کر لیا۔اس کا جانشین کیو جیہ اور اس کا جانشین زرکس (زرسس) تھا۔330 ء قبل مسیح میں سکندراعظم نے داراسوم کو شکست دی اور اس کی حکومت  کا خاتمہ کردیا۔

You might be interested