زیرِنظر کتاب میں مصنفہ نے اس حقیقت کوبیان کیا ہے کہ ایک اچھا اور کامیاب سرمایہ کار کیسے بنا جا سکتا ہے۔انہوں نے سرمایہ کاری کے سربستہ رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ معاشی لحاظ سے آزادی حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ایک تعلیم یافتہ سرمایہ کار بننا ہے۔اسی طرح محفوظ سرمایہ کاری کیلئے اصولوں اور طریقوں کو سمجھنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ بلاشبہ وہ طریقے جو وارن بفیٹ اور چارلی منگل نے استعمال کئے وہ دنیا کے کامیاب ترین اور محفوظ ترین سرمایہ کاری کے طریقے تھے۔
دورِحاضرعالمی سرمایہ کاری اور ملٹی نیشنل کمپنیزکا دور ہے جہاں ایک عام شہری کو سرمایہ کاری کے خاطرخواہ مواقع ملتے ہیں جس کے لئے سرمایہ کاری کا علم ہونا ازحد ضروری ہے۔اس تناظر میں یہ کتاب مصنفہ کے تجربات کا انمول نچوڑ ہے جس سے ہر سطح کا بزنس مین بھرپورفائدہ اٹھا سکتا ہے۔