اندرا گاندھی انڈیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھی جس نے انڈیا کو ایک مضبوط ملک بنایا اور دو بار وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوئی۔ اس نے انڈیا کی معیشت کو مضبوط بنایا اور مضبوط خارجہ پالیسی بنائی لیکن مشرق پنجاب میں سکھوں کے خلاف آپریشن بلیوسٹار کروا کے ہزاروں سکھوں کی موت کا باعث بھی بنی۔ سکھوں کے خلاف ریاستی ظلم کی وجہ سے اس کے دوسکھ باڈی گارڈز نے اسے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
بھارت کی عالمی شہرت یافتہ خاتون وزیراعظم اندرا گاندھی ایک کشمیری پنڈت خاندان کے چشم و چراغ جواہرلال نہرو اور کمالہ نہرو کے ہاں 19نومبر1917 کوپیدا ہوئی۔اس کے والد جواہر لال نہرو نے انگریزوں کیخلاف تحریک آزادی چلائی ۔وہ آزادی کے بعد انڈیا کے سر گرم سیاست دان رہے۔انگریزوں کےبر صغیر وپاک و ہند سے چلے جانے کے بعد جواہر لال نہرو ہندوستان کا پہلےوزیر اعظم بنے۔اندرا گاندھی جواہر لال نہروکی اکلوتی بیٹی تھی۔اسکا ایک بھائی بھی تھا لیکن وہ بچپن ہی میں فوت ہو گیا ۔
اسکی پرورش کا ذمہ اس کی ماں نے اٹھایا ۔کیونکہ اس کا والدزیادہ سیاسی معاملات کے سلسلے میں گھر سے باہر رہتا تھا ۔اسکی ماں اکثر گھر میں رہتی تھی کیونکہ ان کو ٹی بی تھی اور بسا اوقات چارپائی پر رہتی ۔اس بیماری کی وجہ سے وہ جوانی میں ہی فوت ہو گئی۔اپنے والد کیساتھ اس کا رابطہ صرف خطوط کے ذریعے ہوتا تھا۔اس بات سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جواہر لال نہروسیاسی معاملات میں بہت مصروف رہتے تھےاور وہ گھر کو بہت کم وقت دیتے تھے ۔